Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ۲۲ اکتوبر کو ایران میں کورونا وائرس کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ تین سو چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پانچ ہزار چار سو اکہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے دوہزار دو سو بیاسی مریضوں کو اسپتال میں ایڈمیٹ اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

 ایران کی وزارت صحت نے آج کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ پچاس ہزار سات سو ستاون تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد اکتیس ہزار جھے سو پچاس ہوگئی ہے۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا کے چار لاکھ بیالیس ہزار چھے سو چوہتر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 

 

ٹیگس