اقوام متحدہ فوری ہنگامی اجلاس بلائے، اونروا پرحملہ سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے فلسطین مہاجرین کی مدد کے ادارے اونروا کے خلاف منظم اور با ہدف جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ فوری ہنگامی اجلاس بلائے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بین الاقوامی قانون کے ماہر اور امریکی یورپی و مصری بین الاقوامی قانون کی تنظیموں کے رکن محمد محمود مھران نے کہا ہے کہ اونروا پر یہ حملے اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے اس کے نظام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں
انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح علاقے میں اونروا کی عمارتوں کی تباہی اور اسی وقت غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس ادارے کی تنصیبات کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل اونروا کو ایک اقوام متحدہ کےادارے کے طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ان کے مطابق یہ کاروائیاں کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ واضح سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی جارہی ہیں .