Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے علاقے میں زندہ رہنے کے لیے طالبان کو بھتہ دینا ضروری ہے، ہمارا گھر اور بچے بھی علاقے میں محفوظ نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کئی سیاہ دن دیکھے ہیں، آٹھ فروری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیے گئے ہیں مگر آٹھ فروری کو انتہا کر دی گئی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان قانون سازیوں کو واپس لینا ہوگا، 27 ویں ترمیم میں جو استثنی دی گئی ہیں وہ واپس کرنی ہوں گی۔

 

ٹیگس