انصاراللہ یمن: بلیک واٹر کے افراد متحده عرب امارات کے فوجیوں کے روپ میں یمن میں داخل ہوگئے ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i200627-انصاراللہ_یمن_بلیک_واٹر_کے_افراد_متحده_عرب_امارات_کے_فوجیوں_کے_روپ_میں_یمن_میں_داخل_ہوگئے_ہیں
ضیف اللہ شامی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار دستے سعودی جارحین کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا عرب امارات کے فوجیوں کو یمن میں منہ کی کھانی پڑی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو اماراتی فوجیوں کے روپ میں یمن روانہ کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • انصاراللہ یمن: بلیک واٹر کے افراد متحده عرب امارات کے فوجیوں کے روپ میں یمن میں داخل ہوگئے ہیں
    انصاراللہ یمن: بلیک واٹر کے افراد متحده عرب امارات کے فوجیوں کے روپ میں یمن میں داخل ہوگئے ہیں

ضیف اللہ شامی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار دستے سعودی جارحین کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیں ان کا کہنا تھا عرب امارات کے فوجیوں کو یمن میں منہ کی کھانی پڑی ہے جسکی وجہ سے انہوں نے بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو اماراتی فوجیوں کے روپ میں یمن روانہ کیا ہے ۔

ضیف اللہ شامی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ بلیک واٹر کی تقدیر بھی عرب امارات کے فوجیوں سے مختلف نہیں ہوگی کیونکہ جسطرح یمنی فورسز نے عرب امارات کے فوجی سازوسامان کو تباہ و برباد کیا ہے ان ایجنٹوں کا بھی وہی حشر ہوگا۔

یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضار کار فورس نے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ایک بحری جنگی جہاز کو تعز صوبے کی المخا بندگاہ پر حملہ کرکے تباہ کردیا ہے