Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • افغان مہاجرین کی میزبانی پر ایران و پاکستان کی قدردانی

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران اور پاکستان کی قدردانی کی ہے۔

پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کی سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں فیصلہ کریں۔

انہوں نے پـچھلے تین عشروں کے دوران افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران اور پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔پچھلے ایک سال کے دوران افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور سن دوہزار سولہ کے دوران مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ افغان نوجوانوں میں ہجرت کا رجحان زور پکڑتا جارہا ہے۔

غیرسرکاری تخمینوں کے مطابق ستر لاکھ افغان شہری دنیا کے مختلف ملکوں میں زندگی گزار رہے ہیں جن میں سے ساٹھ لاکھ کے قریب دو ہمسایہ ملکوں ایران اور پاکستان میں مقیم ہیں۔یورپ اور امریکہ میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی تعداد دس لاکھ سےزیادہ ہے۔

ٹیگس