Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • بدامنی کے خلاف کابل میں افغان شہریوں کے مظاہرے

سیکڑوں افغان شہریوں نے ملک میں جاری بدامنی کے خلاف دارالحکومت کابل میں مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرے میں شریک لوگ، قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر اور نیشنل انٹیلی جینس چیف معصوم استانکزئی سمیت بعض سیکورٹی عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک کابل کی سڑکوں پر احتجاج کرتے رہیں گے۔

کابل کے وزیراکبر خان روڈ پر گزشتہ ماہ ہونے والے داعشی دہشت گردوں کے خونی حملے کے بعد بھی افغان عوام نے سیکورٹی کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے تھے۔

افغان سیکورٹی اداروں نے عوامی مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس