Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جنگی کونسل کے اجلاس کے موقع پر صیہونی آبادکاروں کا مظاہرہ

تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جنگی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر صیہونی آبادکاروں اور قیدیوں کے اہل خانہ نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی قیدیوں اور آباد کاروں کے اہل خانہ نے جمعرات کی شب ایک بار پھر تل ابیب کے مرکز میں واقع کریاہ علاقے میں کہ جہاں سیاسی ادارے اور صیہونی حکومت کی فوجی کمان کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے، مظاہرہ کیا ہے۔

گذشتہ سال سات اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک متعدد بار ، حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کی رہائی کےلئے ان کے اہل خانہ اور اسی طرح صیہونی حکومت کے سیاسی اور سیکورٹی حلقوں نے فلسطینی مزاحمت کی کارروائیوں کے مقابلے میں غاصب حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار بنیامین نیتن یاہو اور اس کی جنگی کابنیہ کو قرار دیا ہے اور اس پر بارہا تنقید بھی کی ہے۔

ٹیگس