Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ نے اس ہفتے بھی نماز جمعہ پر پابندی برقرار رکھی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر الدراز کے علاقے میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

منامہ سے موصولہ خبروں کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے اس ہفتے بھی الدراز کی مسجد امام صادق علیہ السلام میں نمازیوں اور امام جمعہ کو داخل نہیں ہونے دیا اور یوں مسلمانوں کو ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کے بعد نمازیوں نے نماز ظہر فرادا ادا کی اور آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر احتجاج کیا۔
منامہ سے متصل الدراز کے علاقے میں ہی بحرین کے بزرگ عالم دین اورمذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ ہے جس کا آل خلیفہ حکومت نے جون دوہزار سولہ سے محاصرہ کررکھا ہے۔
بحرینی حکومت نے گزشتہ برس جون میں آیت اللہ شیخ عیسی کی شہریت منسوخ کردی تھی جس پر پورے ملک خاص طور پر الدراز میں شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
آل خلیفہ کی سیکورٹی فورس بحرینی عوام کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے خاص طور پر وہ الدراز کے باشندوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنائے ہوئے ہے اور اس نے ایک سال سے زائد عرصے سے اس علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ٹیگس