Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • کردستان میں ریفرنڈم مسترد

عراقی وزیراعظم نے کردستان میں ہونے والی ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طرفہ اور غیر قانونی عمل ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

واضح  رہے کہ عراقی پارلیمان  نے بھی کردستان میں 25 ستمبر کو خود مختاری کے لیے  ہونے والے ریفرنڈم کی تجویز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

عراقی اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم العبادی سے کہا ہے کہ بغداد اور کُردستان کے درمیان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ مذاکرات کے لئے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ عراقی علاقے کُردستان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 ستمبر کو اس خطے میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے۔

عراقی حکومت نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کُردستان میں ریفرنڈم غیرقانونی ہے اور حکومت اس کے نتائج کی پابند نہیں ہوگی۔

ٹیگس