Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات: ٹرمپ نے ایران کے خلاف پرانے دعووں کا راگ الاپا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ایک بار پھر ایران مخالف دعووں کا راگ الاپا ہے تاہم ایران کے ساتھ معاہدے پر بھی زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے فلوریڈا کے مار اے لاگو کلب میں پیر کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران کے خلاف اپنے پرانے دعووں اور دھمکیوں کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ "میں نے سنا ہے کہ ایران دوبارہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔ یقیناً مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میں نے سنا ہے کہ ایران ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ ہے اور یہ طرز عمل اپنی جوہری صلاحیتوں کو دوبارہ یکجا کرنے سے زیادہ دانشمندانہ ہے۔

Image Caption

 

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "یہ بات زیادہ دانشمندانہ ہے کہ  وہ آخری بار کسی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں اس سے پہلے کہ ہم ان پر بڑا حملہ کریں۔"

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بھی دعویٰ کیا کہ "ہم نے مل کر ایک بڑی جنگ جیتی، اگر ہم نے ایران کو شکست نہ دی ہوتی اور بی 2 بمبار طیاروں سے حملہ نہ کیا ہوتا تو مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہ ہوتا۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے جنگ پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو آٹھ جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو امن کے نوبل انعام کا یک طرفہ حقدار سمجھتے ہیں، اس سوال کے جواب میں کہ اگر ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام میں پیش رفت کرتا ہے تو اسرائیل کے ممکنہ حملے سے متعلق کیا کہیں گے تو انہوں نے انتہائي ڈھٹائی کے ساتھ جواب میں کہا کہ "اگر یہ میزائل پروگرام ہے تو یقیناً اور اگر یہ جوہری پروگرام ہے تو بہت جلد یہ کام ہوگا۔

 

ٹیگس