Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • بنگلا دیش: خالدہ ضیا کے انتقال پر تین دن کا سرکاری سوگ اور ایک دن کی عام تعطیل، تدفین بدھ کو

بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر تین دن کے عام سوگ اور ایک دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی لیڈر خالدہ ضیا کا طویل علالت کے بعد منگل کی صبح ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی تدفین بدھ کو ہوگی۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی وفات پر میں تین روزہ سرکاری سوگ اور کل (بدھ کو) ان کی نماز جنازہ کے دن ایک روزہ عام تعطیل کا اعلان کرتا ہوں۔

 

محمد یونس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نماز جنازہ اور سوگ کے دوران ملک بھر میں نظم و ضبط اور امن و امان برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ آپ سب اس وقت بہت غمگین ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سوگ کے اس وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ بیگم خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث 23 نومبر کو دارالحکومت ڈھاکہ کے ایور کیئر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 80 سالہ سابق وزیراعظم طویل عرصے سے مختلف عارضوں میں مبتلا تھیں جن میں دل کی بیماری، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کے سیروسس اور گردے کی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں انہیں جدید علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔

خالدہ ضیا کی موت ایک اہم سیاسی لمحے پر ہوئی ہے، جب بنگلہ دیش فروری 2026 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کر رہا ہے اور گزشتہ سال جولائی میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ حکومت گرنے کے بعد شیخ حسینہ ہندوستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس