فلسطینی مقاومتی تنظیم نے ایران، عراق، لبنان اور یمن کا کیا شکریہ
Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں فلسطین کا ساتھ دینے پر ایران، عراق، لبنان اور یمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تفصلات کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی مقاومت کی حمایت کرنے پر ایران، عراق، لبنان اور یمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے ابوعبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ہم صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنا دفاع کررہے ہیں۔ جب تک صہیونی مظالم جاری ہیں، ہم اپنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔