Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 80 سال تھی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کا انتقال ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔ خالدہ ضیا کو بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل تھا۔

ان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ گٹھیا اور ذیابیطس کا بھی شکار تھیں اور دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھیں۔ پیر کی رات ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر سن رسیدگی اور خراب صحت کے سبب کئی بیماریوں کا ایک ساتھ علاج ممکن نہیں تھا۔

 

بنگلادیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیا 1991 میں پہلی بار بنگلادیش کی وزیر اعظم بنی تھیں اور دوسری بار سنہ 2001 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ سیاسی کیریئر کے دوران خالدہ ضیا پر کرپشن کے الزامات لگے تھے اور انہیں سنہ دوہزار اٹھارہ میں5 سال قید کی سزا بھی کاٹنی پڑی تھی۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ بہتر علاج کے لیے لندن چلی گئیں اور کئی ماہ بعد مئی میں بنگلہ دیش واپس آئیں۔

عوامی لیگ کی لیڈر شیخ حسینہ واجد سے ان کی طویل سیاسی رقابت بھی رہی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی اور سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ان کا بڑا بیٹا طارق رحمان، جو بی این پی کا قائم مقام صدر ہے، 2008 سے لندن میں مقیم تھا اور رواں ماہ بنگلا دیش واپس آیا تھا۔ ان کا چھوٹا بیٹا عرفات رحمان 2015 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

 

ٹیگس