Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ

شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات دمشق ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ایئرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس گودام کو نقصان پہنچا۔

شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر میزائلی حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس