Mar ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • شام: حماہ میں تکفیری ٹھکانوں پر فوج کا حملہ

شامی فوج نے صوبے حماہ کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مغربی صوبے حماہ کے مضافاتی علاقوں لطامنہ، حویجہ اور الشریعہ میں جبہت النصرہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کر دیا۔شامی فوج کی اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل ترکستانی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بھی شامی فوج کے حملے میں بڑی تعداد میں تکفیری دہشت گرد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔شامی فوج کی جانب سے یہ کارروائی، حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کے بعد، انجام پائی تھی۔شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں-

ٹیگس