Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • چین نے  بھی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کردی

اب چین نے بھی صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو اسرائیلی اقدام پر گہری تشویش ہے، چین صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین صومالیہ کی تقسیم کی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، صومالی لینڈ کا مسئلہ صومالیہ کا اندرونی مسئلہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کو دوسرے ممالک کے علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

غاصب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے صومالی لینڈ کو سرکاری طور پر تسلیم کیا تھا، جس کے ساتھ ہی اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

 

 

ٹیگس