Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت

نیٹو نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یہ امریکی فوجی ایک حملے میں ہلاک ہوا ہے ۔ نیٹو نے اس سلسلے میں مزید تفصیلا ت نہیں بتائی ہیں۔اس وقت افغانستان میں تقریبا چودہ ہزار فوجی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دو ہزار ایک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، امن قائم کرنے اور منشیات کی پیداوار ختم کرنے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا لیکن اب تک نہ صرف یہ کہ بدامنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہی ہوا ہے ۔
امریکا نے افغان عوام اور حکام کی مخالفتوں کے باوجود اس ملک میں اپنی فوج کو باقی رکھا ہے۔

ٹیگس