Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، عبداللہ عبداللہ

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے ٹی آر ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات اپنے مقررہ وقت یعنی اٹھائیس ستمبر کو ہی منعقد ہوں گے۔
عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کی شفافیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان کے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت پر صدارتی انتخابات کرانے کے بارے میں عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کرے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ حال ہی میں افغانستان کے منصفانہ اور آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ یوسف رشید نے صدارتی انتخابات کے اخراجات کا بجٹ فراہم نہ ہونے اور انتخابات کو ممکنہ طور پر ملتوی کئے جانے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات اب تک دو بار ملتوی کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس