Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran

امریکی صدر ٹرمپ نے کل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام کے صوبہ ادلب میں امریکہ کے خصوصی فوجی دستے نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کردیا۔ 

ابوبکر البغدادی پہلی بار سن دو ہزار چودہ میں عراقی شہر موصل میں منظر عام پر آیا تھا جبکہ آخری بار اگست سن دوہزار انیس میں ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوا تھا جس کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا یہ داعش کے سرغنہ کا پیغام ہے۔ 

ابوبکر البغدادی کی سرکردگی میں قائم بدنام زمانہ داعشی دہشت گرد گروہ نے امریکہ، سعودی عرب، اور اسرائیل کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ اور لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ 

ٹیگس