ایران اور خطے کے خلاف امریکی مہم جوئی کے امکان پر چین کا دوٹوک انتباہ
Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی مہم جوئی کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فو کانگ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ جنگ کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے اور اس کے امور کا تعین خود ایرانی عوام کو کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے استحکام ، خودمختاری اور ارضی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel