Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ترکی کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں دھماکہ اور آگ بھڑک اُٹھی

ترکی کے مقامی حکام اور میڈیا نے بتایا ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں بڑے دھماکے اور شدید آگ لگنے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد ریفائنری کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ترکی کے شہر ازمیت میں توپراس ریفائنری کے ایک پٹرول ٹینک میں جمعرات کی شب دھماکہ ہوا، جو فوراً ہی ایک بڑی آگ میں بدل گیا اور اس وسیع صنعتی کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ تمام ملازمین کو احتیاطی طور پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور ترک حکام نے ممکنہ جانی نقصان یا تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ ازمیت ریفائنری، جو ترکی کے شمال مغرب میں واقع ہے، ملک میں درآمد ہونے والے خام تیل کو پراسیس کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، اس تنصیب میں 1923 ملازمین کام کرتے ہیں اور اس کی ذخیرہ گاہ کی گنجائش 3.03 ملین ٹن ایندھن ہے۔

ٹیگس