Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • عراقی صدر کی ایرانی سفیر سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر زور

عراق کے صدر نے ایران کے سفیر سے ملاقات میں بغداد تہران روابط کی تقویت کی اہمیت پر زور دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: بغداد میں عراقی ایوان صدر نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ایران  کے سفیر نے صدرعراق سے ملاقات کی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق سفیر ایران نے اس ملاقات میں صدر عراق کو ان کے بھائی شمال جمال رشید کے انتقال کی تعزیت پیش کی اور مرحوم کے  لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

اس ملاقات میں ایران اور عراق کے باہمی روابط پر بھی گفتگو ہوئی اور صدر عراق نے تہران بغداد روابط کو اہم قرار دیا۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل میں  ہم آہنگی اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پربھی زور دیا گیا۔

ٹیگس