Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کا دورہ پاکستان

محمد بن زید النہیان آج بروز بدھ اسلام آباد کا دورہ کریں گے اوراس ملک کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلی سول اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اماراتی ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اعلی سول اورعسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ہے۔ ان کی آمد کے دوران ایک ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

ٹیگس