پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی عزاری، جلوس ہائے عزا برآمد
پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں آج جمعرات کے روز 9 محرم الحرام کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم کے جلوس ہائی عزا اپنے روایتی راستوں سے برآمد کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستوں پر پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔
کئی شہروں میں ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا اور موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے کھارادر میں واقع حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان سے نکلنے والا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر ہندوستان میں بھی آج 9 محرم الحرام کی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور عزادار کربلا کے شہیدوں کا غم منا رہے ہیں۔
دہلی، لکھنؤ، ممبئی سمیت ہندوستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور قریوں میں جلوس ہائے عزا برآمد کیے جارہے ہیں اور نوحہ خوانی اور سنیہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel