Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی شہریوں کو عراق کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امریکی شہریوں کو عراق میں مشکلاب اورخطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ لہذا امریکی شہری عراق کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں قونصلخانہ کی تمام سرگرمیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی پر ہوائی حملے میں 25 اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کرکے اس کے ایک حصے کو نذر آتش کردیا اور وہاں عراق اورحشد الشعبی کے پرچم لہرا دیئے اور عراق میں امریکہ مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

ٹیگس

کمنٹس