Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری

جارح سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور صنعا شہروں پر بمباری کی ہے۔

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح صوبہ الجوف کے الغیل ضلع کے الساقیہ نامی علاقے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے جنوب مشرقی صنعا کے خولان ضلع کے العادی علاقے پر بھی دوبار بمباری کی۔
سرحدی شہر جیزان کو بھی سعودی جارحین نے بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ 
 
جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔ سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذا اور دوا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 

ٹیگس

کمنٹس