Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  •  سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج 22 فلسطینی زخمی

قدس کی غاصب اور جابر صیھونی فوجیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کل رات مقبوضہ قدس، الخلیل اور غرب اردن کے علاقے البیرہ میں فلسطینی مظاہریں پر آنسو گیس کے شیل داغے، لاٹھی چارج کیا اور ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کی جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور بہت سے اسلامی ممالک اور فلسطینی جماعتوں کے سربراہوں نے اس امریکی و صیہونی منصوبے سے اپنی شدید مخالفت و بے زاری کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس