Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان صدر نے طالبان کی معافی اور رہائی کے لئے احکامات جاری کئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو معاف کرنے اور انکے جیل سے رہا کئے جانے پر مبنی خاص احکامات جاری کئے ہیں۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے صدر کی حثیت سے طالبان عناصر کو معافی دینے اور جیل میں بند اس گروہ کے ارکان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اشرف غنی نے مذاکرات کے آغاز کی غرض سے چودہ شقوں پر مشتمل ایک فرمان جاری کردیا ہے جس کے تحت طالبان  عناصر کو معاف اور جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
اس فرمان کے تحت آئندہ ہفتے سے افغانستان کی سرکاری جیلوں میں بند طالبان عناصر کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ 
توقع کی جارہی ہے کہ تقریبا پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو حکومت افغانستان کی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پندرہ سو طالبان قیدی رہا کیے جائیں گے۔

ٹیگس