May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف حصوں پر وحشیانہ بمباری کی جبکہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے  صوبہ صعدہ اور حجہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب نے کے جنگی طیاروں نے اپنے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت ایسے حالات میں جاری ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں یمن میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر اقوام متحدہ نے یمن پر حملے روکنے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے -

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس