Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کی کارروائی میں تیرہ صیہونی زخمی

یہودی کالونیوں پر فلسطینی استقامتی گروہوں کے حملے میں کئی صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان واللا آویخائے ادرعی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ سے اشدود کالونی پر ہونے والے میزائلی حملے میں کم سے کم تیرہ صیہونی زخمی ہو گئے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہودی کالونی پر استقامتی فورس کے حملے میں کافی نقصان ہوا ہے۔ صیہونی ہیلی کاپٹروں نے منگل کی رات مرکزی غزہ کے دیر البلح علاقے کو نشانہ بنایا تھا اور فلسطینی استقامتی محاذ نے غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں اشدود اور عسقلان یہودی کالونیوں پر کئی راکٹ فائر کئے تھے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے دفاعی سسٹم گنبد آہنی کے ناکارہ ہونے کا اعتراف کیا تھا ۔

ٹیگس