Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والے خیانت کاروں کے خلاف مظاہرے

امریکی دباو پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والے خیانت کاروں کے خلاف عالمی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بحرین اور امارات کے ساتھ اسرائیل کے معاہدے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔  جبکہ فلسطین کے تقریبا تمام علاقوں میں معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اورلاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔ ان مظاہروں میں فلسطینی مسلمانوں نے عرب اقوام سے خائن عرب حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطی میں امن لا سکتا ہے۔

بحرین میں بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔  

بحرین اور امارات کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی اسرئیل باز نہ آیا اورغزہ پر بم گرا دیئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بم گرانے کی تصدیق کی ہے۔

گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر وہائٹ ہاوس کے باہر زبردست مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق  کے حصول پر تاکید کی۔

 

ٹیگس