ایران اور یوریشیا کے درمیان تعاون ایک طاقتور علاقے کی تشکیل کی زمین ہموار کرے گا: صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ طویل المیعاد اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط علاقائی نظام اور اقتصادی خودمختاری کی بنیاد قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس میں منعقدہ یوریشین سربراہی اجلاس میں صدر پزشکیان کا پیغام ایران کے سفیر قاسم جلالی نے پڑھ کر سنایا۔
اتوار کو شروع ہونے والے اس اجلاس میں روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان کے صدور اور آرمینیا کے وزیر اعظم سمیت یونین کے پانچ رکن ممالک کے رہنما شریک ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ثقافتی اور تاریخی مشترکات پر انحصار کرتے ہوئے اور جغرافیائی قربت کی نعمت سے مستفید ہو کر، ہم علاقائی یکجہتی کا ایک کامیاب نمونہ پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے مضبوط عزم و ارادے کے ساتھ اس تاریخی موقع کو مشترکہ ترقی کے لیے ایک سنگ میل میں تبدیل کر دیں۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ مستقبل ان اقوام کا ہے جو تعاون اور باہمی اعتماد کے ذریعے ترقی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔