جھکنا ہماری سرشت میں نہیں ہے: حزب اللہ لبنان
حزب اللہ کے ایک رکن پارلیمان نے استقامت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اپنے موقف سے ہر قسم کی پسپائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسین الحاج حسن نے لبنان کے علاقے بقاع میں ایک نشست سے خطاب میں کہا کہ جھکنا ہماری لغت میں نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر جارحیت کی گئی تو اور ہم اپنے فطری اور قانونی حق کا ڈٹ کر دفاع کریں گے۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمان نے کہا کہ تنظیم کو غیر مسلح اور استقامت ختم کرنے کے لئے غاصب صیہونی حکومت سیاسی اور فوجی دباؤ ڈال رہی ہے لیکن یہ تنظیم اپنی استقامتی قوت کے ساتھ اپنی جگہ باقی ہے اور لبنان کے دفاع کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
حسین الحاج حسن نے لبنان کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت، عوام، فوج اور استقامتی تنظیم کی پہلی ترجیح غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنا، صیہونی افواج کو سرزمین لبنان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا، اپنے قیدیوں کو آزاد کرانا اور تعمیر نو شروع کرنا ہے اور اس کے بعد اسٹریٹیجک ملی دفاع کے بارے میں گفتگو ہے۔