Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • آرمینیا اور آذربائیجان میں نئی جنگ بندی کا اعلان

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے نئے سمجھوتے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق آرمینیا نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ نئی جنگ بندی پر  اتفاق ہوگیا جس پر آج رات بارہ بجے سے عملدرآمد شروع کردیا جائے۔  العالم کے مطابق آذربائیجان نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہوجانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ آج راب بارہ بجے سے جنگ بندی پر عملدرامد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نئی جنگ بندی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں ملکوں نےگزشتہ ہفتے سینچر کو بھی روس کی میزبانی میں ہونے وا لے مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو چند گھنٹے بھی جاری نہ رہ سکی۔

باکو اور ایراوان دونوں نے جنگ بندی سے پہلے اور بعد میں ایک دوسرے پر حملوں میں پہل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ستائیس ستمبر کو شروع ہوئی تھیں۔  

ٹیگس