ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، یمن کی صورت حال پر تبادلۂ خیال
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے اور خاص طور پر یمن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی اور غزہ اور لبنان پر پے در پے حملوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت پر اپنے وعدوں کی مکمل پابندی اور نسل کشی نیز غاصبانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے یمن کی تازہ ترین صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور متحدہ یمن اور اس کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔