Nov ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ
    مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

انتہاپسند صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے مسجدالاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے پیر کے روز اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کی عبادت میں خلل ڈالا۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عورتوں اور مردوں کو مسجدالاقصی میں داخل ہونے سے بھی روکا۔

صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بیت المقدس کے شمال میں قلندیا فلسطینی کیمپ پر بھی حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے قلندیا کیمپ پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین اور نابلس شہروں پر بھی حملہ کیا اور کم سے کم دس فلسطینیوں کو وہاں سے اغوا کرکے لے گئے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کی رات صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر کے اوائل میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چھے ہوگئی ہے۔

ٹیگس