Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • پاک افغان  سرحد پر باب دوستی دوسرے روز بھی بند

ڈیورنڈ لائن پر پاکستان اور افغانستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد اسلام آباد نے سرحدی علاقے چمن میں باب دوستی کو دوسرے روز بھی بند رکھا۔

خبروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد چمن کے قریب باب دوستی کو دوسرے روز بھی بند رکھا گیا - ادھر افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس کمانڈر جنرل عبدالرزاق نے کہا ہے کہ چمن کی سرحد پر باب دوستی کے بند ہوجانے کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں اور نیٹو کے ٹرکوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے - پاکستانی فوج نے حکومت افغانستان کی مخالفت کے  باوجود دونوں ملکوں کے متنازعہ سرحدی علاقوں میں باڑھ لگانے کا کام شروع کررکھا ہے - کچھ عرصے قبل بھی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کی  صوبائی کونسل نے بھی اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے صوبے کے سرحدی شہر میں آدھے کلومیٹر اندر تک پیشقدمی کی ہے