Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • پچھلے چند روز کے دوران تیئیس ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے

کربلائے معلی جانے والے پندرہ ہزار سے زا‏ئد پاکستانی زائرین گذشتہ تیئیس اگست سے اب تک ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ سے ایران میں داخل ہوئے اور وہ ایران کے راستے عراق روانہ ہوچکے ہیں

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ راہداری و ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر ایوب کرد نے کہا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سات ہزار چھے سو چالیس پاکستانی زائرین تیئیس اگست سے اب تک اپنی بسوں کے ذریعے اورسات ہزار آٹھ سو تیئیس پاکستانی زائرین بسیں اور دیگر سواریاں تبدیل کرکے ایران میں داخل ہوئے ہیں - ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اربعین حسینی میں کربلا جانے کے لئے زمینی راستے سے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کے لئے دو موکب بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں کلینک اور طبی مراکز بھی موجود ہیں - یاد رہے کہ گذشتہ برس اربعین میں کربلائے معلی جانے کے لئے پینتالیس ہزار پاکستانی زائرین زمینی راستے سے ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران کے راستے کربلا روانہ ہوئے تھے - ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان پاکستان کو  وسطی ایشیا کے ملکوں یورپ اور عراق سے ملانے کا واحد راستہ ہے - اسلامی انقلاب کے بعد یہ سرحد کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے کھول دی گئی ہے-