ایرانی وزیر خارجہ کا اپنے عراقی ہم منصب کے نام اہم خط
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب کے ایک خط میں اہم عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ خطے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر ایران کا مؤقف واضح کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران :تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب کو ایک خط ارسال کیا ہے، جو بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آلِ صادق کے ذریعے حوالہ کیا گیا۔
اس مکتوب میں ایران نے موجودہ اہم عالمی مسائل پر اپنا مؤقف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے بارے میں اپنے تحفظات اور نقطۂ نظر سے عراق کو آگاہ کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں علاقائی حالات اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کی، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔