Jan ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو تاریخ کے سب سے قابل نفرت مجرم: پاکستان کے وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر کو انسانیت کی فکر ہے تو وہ تاریخ کے سب سے بڑے مجرم نیتن یاہو کو اغوا کرکے امریکی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو تاریخ کا سب سے قابل نفرت مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر کو انسانیت کی فکر ہے تو وہ تاریخ کے سب سے بڑے مجرم نیتن یاہو کو اغوا کرکے امریکی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں۔

 

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وینزویلا کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ رویے پر تنقید کی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ کے ملوث ہونے کا واضح طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پوچھنا چاہیے کہ مجرموں کی حمایت اور سہولت کاری کرنے والوں کے لیے قانون میں کیا سزا ہے؟

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی وزیر دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کی کذب بیانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "2012 کے بعد سے نیتن یاہو نے ہمیشہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے بارے میں جھوٹ بولا ہے اور ہر بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری بم کے قریب ہے، جب کہ ان کے یہ جھوٹ محض ایک بہانہ تھے تاکہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کا جواز فراہم کرسکیں۔"

 

ٹیگس