کیا رفح کراسنگ پھر کھلے گی؟ حماس کا وفد بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا
نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے رہنماؤں کا ایک وفد غزہ سے متعلق مسائل، خاص طور پر شرم الشیخ معاہدے پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد اور رفح کراسنگ دوبارہ کھولنے کے بارے میں بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق، المصری الیوم کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی وفد خلیل الحیہ کی سربراہی میں مصر کے اعلیٰ سطح کے سیکورٹی حکام سے رفح گزرگاہ دوبارہ کھولنے اور انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے کے بارے میں بات چیت کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ سمیت دیگر فلسطینی گروپوں کے وفود مصر کی حمایت سے منعقد ہونے والے فلسطین فلسطین مذاکرات میں شرکت کے لیے منگل کو قاہرہ پہنچے ہیں۔

قبل ازیں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا تھا کہ دوحہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے اور منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کرکے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔