یورپی ممالک کی طرف سے ٹرمپ کے گرین لینڈ منصوبے کو مسترد کردیا گیا
اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ منصوبے کومسترد کردیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اطلاعات کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنا اگلا ہدف گرین لینڈ کو بتایا ہے، جس کے خلاف یورپی ممالک متحد ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرکے سخت پیغام دیا ہے۔
یورپی ممالک کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ’’آرکٹک خطے کی سلامتی یورپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈینمارک اور گرین لینڈ کے لوگوں کا حق ہے۔‘‘
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس مشترکہ بیان پر فرانسیسی صدر جرمن چانسلر، اٹلی کے وزیر اعظم، پولینڈ کے وزیر اعظم، اسپین کے وزیر اعظم، برطانیہ کے وزیر اعظم اور ڈینمارک کے وزیر اعظم کے دستخط ہیں۔