Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان، صیہونی ریاست کو تسلیم نہیں کر ے گا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد، صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کی کوششوں کا الزام بے بنیاد پروپیگنڈے کا ایک حصہ ہے اور صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر مبنی اسلام آباد کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ایسی خود مختاری فلسطینی مملکت کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ 
پاکستان کی بعض سیاسی قوتوں نے حال ہی میں اسلام آباد حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور ہند و پاک کے تنازعے میں عربوں کی خاموشی کے جواب میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔ 

ٹیگس