Sep ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی گریکو رومن اسٹائل کشتی کے پہلوانوں کی پہلے دن ہی شاندار کارکردگی، 4 مقابلے، 4 جیت

کروشیا میں گریکو رومن اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے جاری ہیں اور پہلے ہی دن ایرانی پہلوانوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/ایران:  55، 77، 82 اور 130 کلوگرام کے وزنوں میں ایرانی پہلوانوں نے شاندار کھیل کھیلے۔

82 کلوگرام کے وزن میں ایرانی پہلوان غلام رضا فرّخی نے 9 -0کے اسکور سے اپنے چینی حریف کو شکست دی۔ ان کا اگلا کھیل ہنگری کے ایرک زیلواسی سے طے ہے۔

77 کلوگرام کے گروپ میں علی رضا عبدولی نے 5 -0 سے اسپین کے کھلاڑی کو شکست سے ہمکنار کیا۔ ان کا اگلا میچ کرغیزستان کے کھلاڑی سے ہوگا۔

130 کلوگرام کے وزن میں امین میرزازادہ نے اپنے پہلے میچ میں کروشیا کے پہلوان کو 8-0 کے شاندار اسکور سے سنگین شکست دی۔

55 کلوگرام کے وزن میں بھی 19 سالہ پیام فرزاد احمدی نے اپنے آذربائیجانی حریف کو 3-1 کے اسکور سے شکست سے ہمکنار کیا۔

 

ٹیگس