Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں، پاکستان

پاکستانی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتی۔

پاکستانی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیوں کو قبول نہیں کرتی-

نیوز ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھا لی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی غرض سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

سید نوید قمر نے واضی کیا کہ اگر خطے کے ممالک اور خاص طور سے پاکستان کے ہمسایہ ممالک کشیدگی کا شکار ہوں گے تو اس سے پاکستان کو بھی نقصان پہنچے گا۔

ٹیگس