Feb ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • حکومت آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ پھاڑ دے، بلاول بھٹول زرداری کا مطالبہ

پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاھور میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے سرے سے مذاکرات کرے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی- ایم ایف معاہدہ پھاڑ کر پھینک دے اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے مذاکرات کرے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہےاور اس حکومت نے مہنگائی میں اضافے کا خود بھی اعتراف کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  کہ کسی اور حکومت نے پندرہ ماہ میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا اس حکومت نہیں لیا ہے۔