Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ؛ صومالیہ

صومالیہ کے صدر نے غزہ سے فلسطینی عوام کی اجباری نقل مکانی کی مخالفت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔ صومالیہ کی وفاقی پارلیمنٹ کے سامنے اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کبھی بھی دوسرے ممالک کے خلاف جارحیت کے منظر نامے میں تبدیل نہیں ہوگا۔ صومالیہ کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقدام کو اپنے ملک کی خودمختاری کی سب سے بڑی خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ ان کا ملک علاقائی بحرانوں کو اپنی سرحدوں میں لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے۔

 ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 اسی سلسلے میں، صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عبدی بری نے بھی صیہونی حکومت کی جانب سے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت کی اور اسے باطل اور غیر قانونی قرار دیا۔

صومالیہ کے وزیر اعظم نے زور دیا کہ ان کا ملک ایک آزاد ملک ہے جس کی سرحدیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور اس کی وحدت اور علاقائی سالمیت پر کوئی بھی حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

 

ٹیگس