Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان نے پھرایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا

پاکستان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ختم کرنےکی کوشش کرے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزپ بوریل" کے نام سے لکھنے والے خط میں کہا کہ کورونا وائرس اب ایک عالمی وبا میں بدل چکا ہے جس نے دنیا کے تقریبا تمام ممالک کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پابندیوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کو کورونا وائرس پر موثر انداز میں قابو پانے کی کوششوں میں شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا ایک انسانی بحران ہے اور ترقی پزیر ممالک کی معیشت پر اس کا اثر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تمام ممالک وبائی امراض سے لاحق متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اس لئےعالمی برادری کو ضروری مدد اور انسان دوستانہ امداد میں توسیع کے لئے ہنگامی اقدامات ہوں گے تاکہ ایران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روک سکے۔

انہوں نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ان امور پر یورپی یونین کے وزرائے خارجہ 23 اگست 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی اگلی میٹنگ میں انتہائی سنجیدگی سے غور کریں گے۔

ٹیگس