Jul ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • حالیہ جنگ کے بعد امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کریں گے؛ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے حالیہ تخریبی اقدامات کے بعد امریکہ قابل اعتماد نہیں رہا۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی لاریجانی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایران اب کسی صورت امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے موصول ہونے والے حالیہ پیغامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن حالیہ جنگ کے بعد ہم امریکہ پر ہرگز اعتماد نہیں کریں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے لیے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ عراقچی نے لکھا کہ ایران کو حالیہ دنوں میں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے امریکہ کی مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر ہوتی ہے، مگر اصل سوال یہ ہے کہ ہم اس نئی پیشکش پر کیسے اعتماد کریں؟

ٹیگس