Apr ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاک و ہند میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جن میں سے 1072 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 258 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہو گئی جب کہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2902 جبکہ 68 اموات ہوئی ہیں۔ متاثرین میں 183 افراد کو افاقہ بھی ہوا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس